اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: 'حلال بورڈ' کا قیام وقت کی اہم ضرورت

متحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر نے گزشتہ روز ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں بانی صدر مولانا محمد عمر فاروق کی ہدایت پر بہ اتفاق رائے سے جموں وکشمیر"حلال سرٹیفیکٹ بورڈ "کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ جس میں ہر مکتب فکر کے ایک ایک مفتی کو بحثیت رکن "حلال بورڈ " کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

مجلس علماء کے ترجمان مولانا عبدالرحمان شمس
مجلس علماء کے ترجمان مولانا عبدالرحمان شمس

By

Published : Nov 13, 2020, 7:01 PM IST

'حلال سرٹیفیکٹ بورڈ' ذبیحہ خانوں اور خورد نوش کی چزیں تیار کرنے والے کارخانوں اور فکٹریوں کا باضابطہ طور پر معائنہ کرنے کے بعد متعلقہ اداروں کو باقاعدہ حلال سرٹیفیکٹ جاری کرے گا۔ تاکہ اس عمل سے صنعتکاروں کو جموں و کشمیر کے علاوہ بیرون ممالک خاص طور پر اسلامی ممالک میں اپنی پیداوار کو در آمد کرنے میں سہولیت فراہم ہو سکے گی۔

مجلس علماء کے ترجمان مولانا عبدالرحمان شمس
"حلال سرٹیفکیٹ بورڈ" کا قیام پہلی مرتبہ جموں وکشمیر میں عمل میں لایا گیا۔ بورڈ کو قائم کرنے کی ضرورت اب کیوں آن پڑی ہے اور آئندہ لمحہ کے تحت "حلال بورڈ "کی پیش رفت کس طرح دیکھنے کو ملے گی ۔اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے متحدہ مجلس علماء کے ترجمان مولانا عبدالرحمان شمس سے خاص بات چیت کی۔

بورڈ کے خدوخال اور قیام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 'ہمارے معاشرے کو مغربی تہذیب نے کافی اثر انداز کیا ہے جس وجہ سے اب حلال و حرام ذبح کا تصور کو کم ہوتا جا رہا ہے خاص کر نئی نسل میں ۔اس اہم اقدام سے سماجی میں ایک مثبت تبدیلی اورثمر آور نتائج دیکھنے کو ملے گا۔'

کشمیر: ایل او سی پر شدید گولہ باری، 4 سکیورٹی اہلکار اور 3 عام شہری ہلاک



وہیں حلال اشیاء کی درآمد اور بر آمد کے حوالے سے لوگوں کو حلال،صاف وشفاف اور پاکیزہ غذا فراہم کرنے میں مددمل سکے۔

مولانا عبدالرحمان شمس نے کہا کہ اس ضمن میں تمام متعلقہ اداروں کےمالکان سے اپیل کی جارہی ہے کہ "حلال بورڈ" کو اپنا تعاون پیش کرکے بورڈ سے باقاعدہ تصدیق نامہ حاصل کریں ۔

انہوں نے کہا "حلال بورڈ" میں مفتی نذیر احمد قاسمی، مفتی محمد یعقوب بابا،آغا سید حسین الموسوی، مولانا شوکت حسین کینگ اور مفتی غلام رسول سامون کو بحثیت رکن نامزد کیا گیا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details