اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر : بادام واری میں میوزک ٹیم پر حملہ - اردو نیوز

تقریب کے دوران تفریح کی اس محفل میں اس وقت اچانک افرا تفری مچ گئی جب نا معلوم متعدد نوجوانوں نے میوزک ٹیم پر حملہ کر دیا۔

سرینگر : بادام واری میں میوزک ٹیم پر حملہ
سرینگر : بادام واری میں میوزک ٹیم پر حملہ

By

Published : Mar 28, 2021, 10:17 PM IST

ضلع سرینگر کے بادام واری علاقے میں اتوار کی شام درجنوں نوجوانوں نے میوزک ٹیم پر حملہ کر دیا- بادام واری سرینگر میں محکمہ سیاحت کی جانب سے موسیقی کی ایک محفل کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس میں متعدد موسیقار و گلوکار حصہ لے رہے تھے-

بادام واری میں میوزک ٹیم پر حملہ

تقریب کے دوران تفریح کی یہ محفل اس وقت اچانک افرا تفری میں تبدیل ہوگئی جب متعددنامعلوم نوجوانوں نے میوزک ٹیم پر حملہ کر دیا۔ جس سے سنسنی پھیل گئی اور تقریب میں موجود لوگوں میں وہاں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا - اس دوران مذکورہ نوجوانوں نے اسٹیج پر توڑ پھوڑ بھی کی۔

یہ بھی پڑھیے
ریاستی درجہ کے ساتھ ساتھ خصوصی حیثیت بھی بحال کی جائے: محبوبہ مفتی

شاہدین کے مطابق حملے کے وقت مشہور کشمیری گلوکارہ شازیہ بشیر اسٹیج پر موسیقی کا مظاہرہ کر رہیں تھیں تاہم انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ وہیں، پولیس نے معاملے کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details