سرینگر (جموں و کشمیر):ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ سیاح کی ہفتے کو سرینگر کے ایک ہوٹل میں موت واقع ہو گئی۔ سیاح کی شناخت 73 سالہ پربھو سندبھور کے طور پر ہوئی ہے۔ سیاح کی موت کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی تاہم پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق فوت ہونے والا سیاح سرینگر کے سونہ وار علاقے کے ایک ہوٹل میں ہفتہ کی صبح بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔
خبر میں بتایا گیا ہے کہ اس شخص کو فوری طور پر علاج و معالجے کے لیے اگرچہ نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسپتال میں موجود ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔ فوت ہونے والا سیاح ممبئی کے گھاتگوپر علاقے کا رہنے رہنے والا ہے۔ سرینگر پولیس نے اس واقعہ کے حوالے سے معاملہ درج کر لیا ہے اور معاملے کے تعلق سے تحقیقات بھی شروع کر دی ہے۔