سری نگر:جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ کو تازہ برف باری کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ کو تازہ برف باری کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔Mughal Road Closed for Traffic After Fresh Snowfall
معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کے روز مغل شاہراہ پر تازہ برف باری کے باعث پھسلن پیدا ہوئی جس کو دیکھتے ہوئے حکام نے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل روک دی۔ دریں اثنا وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہےبتادیں کہ محکمہ موسمیات نے جمعرات کی شام سے وادی کے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔