سرینگر: انجمن اوقاف جامع مسجد کے ایک فیصلے کے مطابق امام حی مولانا احمد سعید نقشبندی کی عدم موجودگی میں مولوی الطاف حسین شاہ نائب امام جامع مسجد سرینگر کے فرائض انجام دیں گے اور جس کا آج باقاعدہ امام حی مولانا نقشبندی نے نماز جمعہ کے موقعہ پر جامع مسجد میں اعلان کیا۔Jamia Masjid Srinagar deputy imam appointed
Jamia Masjid Srinagar Deputy Imam مولوی الطاف حسین شاہ جامع مسجد سرینگر کے نائب امام مقرر، انجمن اوقاف - مولوی الطاف حسین شاہ جامع مسجد سرینگر
انجمن اوقاف جامع مسجد کے ایک فیصلے کے مطابق امام حی مولانا احمد سعید نقشبندی کی عدم موجودگی میں مولوی الطاف حسین شاہ نائب امام جامع مسجد سرینگر کے فرائض انجام دیں گے۔ Jamia Masjid Srinagar deputy imam appointed
مزید پڑھیں:House Detention Of Mirwaiz میرواعظ کی مسلسل نظری بندی سے اصلاح معاشرے مہم بری طرح متاثر
انجمن نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ اور رشدو ہدایت کے عظیم مرکز جامع مسجد سرینگر کے منبر و محراب گزشتہ ساڑھے تین سال سے مسلسل خاموش ہیں کیونکہ انجمن کے سربراہ میر واعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق صاحب جنہیں حکام نے غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر 5 اگست2019 سے لگاتار نظر بند رکھا ہے جس کی وجہ سے دعوت و تبلیغ اور اصلاح معاشرہ کا ہمہ گیر مہم تعطل کا شکار ہے۔