مذکورہ کیمپ میں ڈرائیونگ لائسینس حاصل کرنے والے افراد کی میڈیکل جانچ کی گئی۔ روڈ سیفٹی کے حوالے سے آئی آر ٹی گاندربل نے نئے لائسینس حاصل کرنے والے افراد کی ٹرائل کی ساتھ ہی موقع پر ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں آنکھوں کے ٹیسٹ کے علاوہ دیگر جانچ کی گئی جس کے بعد ہی ان کی ٹرائل لی گئی۔
روڈ سیفٹی ماہ: ایم وی ڈی محکمہ نے گاندربل میں میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا اس موقع پر ڈرائیورنگ لائسنس حاصل کرنے والے افراد نے محکمہ کے اس اقدام کی تعریف کی اور آئندہ بھی ایسے کیمپ لگانے کی اپیل کی۔
موقع پر موجود آئی آر ٹی او گاندربل عارف شاہ نے بتایا کہ' محکمہ آئندہ بھی ایسے کیمپ کو منعقد کرتا رہے گا۔ اسی کے ساتھ ٹریفک رولز کے تئیں آگاہی کے لئے بھی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔
'مزید پڑھیں:'جموں و کشمیر سے متعلق امریکہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں
انہوں نے کہا کہ'محکمہ آنے والے دنوں میں گاندربل، صفاپورہ کنگن اور دیگر علاقوں میں ان کمپوں کا انعقاد کرے گا۔