صحافیوں اور اخبار مدیروں کے لیے محکمہ اطلاعات میں میڈیا فیسلٹیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے، تاہم گزشتہ روز سے انٹرنیٹ اور بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے اکثر اخبارات اپنے روزنامے شائع کرنے سے قاصر رہے۔
محکمہ اطلاعات کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے انکے دفتر میں انٹرنیٹ نہیں چل سکا، وہیں صحافیوں کا کہنا ہے کہ محکمے کی جانب سے بجلی کے لیے متبادل انتظام نہیں کیا گیا۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک مقامی انگریزی روزنامے کے مدیر فاروق احمد وانی نے کہا کہ برف باری کی وجہ سے بجلی دستیاب تھی نہ انٹرنیٹ جس کی وجہ سے وہ اخبار شائع نہ کر سکے۔
ارشاد احمد لون نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ روزانہ 50 سے زائد اخبارات مختلف ہاکروں اور نیوز ایجنسیوں کو بانٹتے ہیں، لیکن جمعے کو انہوں محض چار روزنامے بانٹے۔