مرکزی امور داخلہ کے وزیر جے کرشن ریڈی نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں اب تک 32لاکھ سے زائد افراد کو ڈومسائیل اسناد اجرا کی جا چکی ہیں۔
لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران امور داخلہ کے وزیر نے بتایا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں ابتک 32لاکھ 31ہزار افراد نے ڈومسائیل سرٹیفکیٹ حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2لاکھ 15ہزار ایسی درخواستوں کو مسترد کیا گیا جنہوں نے لوازمات پورے نہیں کئے تھے۔
وزیر نے مزید بتایا کہ یکم دسمبر 2020تک کل ملا کر 31لاکھ 31ہزار 353افراد کو ڈومسائیل سرٹیفکیٹ اجرا کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈومسائیل کے حصول کی خاطر مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ کے رول 5کے تحت کچھ شرائط رکھی ہیں اور جو بھی اُن شرائط کو پورا کرتا ہے وہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا حق رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی درخواستوں کو مسترد کیا جائے گا جو وضع کردہ قواعد و ضوابط کے زمرے میں نہیں آتی۔