اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان

جموں و کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ rains Forecast in Kashmir

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان
کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان

By

Published : Jul 23, 2023, 12:00 PM IST

سرینگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں 23 جولائی کو کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں 24 اور 25 جولائی کو موسم جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بھی کہیں کہیں بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ 26 سے 28 جولائی تک موسم کی کم و بیش یہی صورتحال قائم رہ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران9.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 22.3 ملی میٹر، پہلگام میں 17.4 ملی میٹر، گلمرگ میں 19.4 ملی میٹر، جموں میں 1.2 ملی میٹر، بھدرواہ میں1.8 ملی میٹر اور بٹوٹ میں 19.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ دریں اثنا وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 19.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Rain In Jammu جموں میں مسلسل بارش کے سبب عام زندگی مفلوج

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت13.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 16.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 17.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت16.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت18.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت25.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details