سرینگر:شاہ کلندر فوک تھیٹر اور اکیڈمی آف آرٹ کلچرل اینڈ لیگویجز کی جانب سے "جشن کشمیر" کے نام سے کلچرل فیسٹول اختتام پذیر ہوا ۔اس حوالے سے بدھ کو ٹیگور ہال سرینگر میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ Jashn e Kashmir Festival Concludes
Jashn e Kashmir Festival Concludes جشن کشمیر فیسٹول کی اختتامی تقریب کا انعقاد - جیشن کشمیر فیسٹول ڈائریکٹر گلزار احمد بٹ
تقریباً ایک ماہ تک جاری رہنے والے جیشن کشمیر فیسٹول کی اختتامی تقریب آج سرینگر کے ٹیگور ہال میں منعقد ہوئی۔ اس فیسٹول میں 2 ہزار فنکاروں اور تین ہزار سے زائد اسکولی بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران کشمیر کے مختلف اضلاع میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کیے گئے۔ Jashn e Kashmir Festival Concludes
یہ بھی پڑھیں:Anantnag Cultural Festival اننت ناگ میں ثقافتی میلہ بنام نیو کشمیر نیو ہوپ، جشن کشمیر کا انعقاد
اس موقعے پر ان کلچرل گروپس کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی جنہوں نے فیسٹول کے دوران اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس فیسٹول میں نئے اور سنئیر فنکاروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا جبکہ یہ فسٹول صوبائی سطح تک ہی محدد نہیں رکھا گا تھا۔
فیسٹول ڈائریکٹر گلزار احمد بٹ کہتے ہیں کہ "جشن کشمیر" کا دوسرا ایڈیشن اب جموں صوبے میں منعقد ہونے جارہا ہے جبکہ اس کا گرینڈ فینالے 23 جنوری کو نئی دلی میں منعقد ہوگا۔تقریباً ایک ماہ تک جاری ریے اس فیسٹول کا آغاز گزشتہ ماہ اکتوبر کی 25 تاریخ کو کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:Jashn e Kashmir Festival سرینگر میں تین ہفتوں تک جاری رہے گا "جشن کشمیر" فیسٹول