اردو

urdu

By

Published : Jun 14, 2021, 12:04 PM IST

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں مانسون کی معمول سے 18 روز قبل آمد

محکمہ موسمیات نے پیر کے روز کہا کہ رواں برس جموں و کشمیر میں مانسون معمول سے 17 سے 18 دن قبل وارد ہوا ہے۔

جموں و کشمیر میں مون سون معمول سے 18 روز قبل وارد
جموں و کشمیر میں مون سون معمول سے 18 روز قبل وارد

محکمہ موسمیات، جموں وکشمیر کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کہا ’’آئی ایم ڈی (Indian Meteorological Department) نے 13 جون کو جموں و کشمیر اور لداخ میں مانسون کی آمد کا اعلان کیا ہے جو معمول سے 17 سے 18 دن قبل ہے۔‘‘

جموں و کشمیر میں مون سون معمول سے 18 روز قبل وارد

محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

مانسون کی آمد سے جموں و کشمیر کے رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں بھی گرواٹ درج کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details