سرینگر:اصل پشمینہ کی جانچ اور تصدیق کے طریقہ کار کو مزید فعال بنانے کے لیے محکمہ ہینڈلوم اینڈ ہینڈی کرافٹس کشمیر کے ذریعہ ایک جدید آلات او ایف ڈی اے 4000 اسٹینڈ خریدے گئے ہیں۔ ان جدید آلات کا افتتاح پشمینہ ٹیسٹنگ اینڈ کوالٹی سرٹیفکیٹس سینٹر باغ علی مردان خان نوشہرہ سرینگر میں محکمے ہنڈی کرافٹس اینڈ لوم کے ڈائریکٹر محمود احمد شاہ نے کیا۔
اصلی اور نقلی پشمینہ کی جانچ کے لیے خریدے گئے یہ آلات جدید اور منفرد ہیں۔ ان کی دستیابی سے پشمینہ اور دیگر ریشوں کی درجہ بندی کے لیے جانچ کے عمل میں اضافہ ہوگا جبکہ مذکورہ آلات کے جانچ کے نتائج درست ہوں گے۔ اس سے پشمینہ کی جانچ اور سرٹیفکیشن کے لیے درکار وقت میں نمایاں کمی آئے گی۔ پشمینہ کی جانچ کی خاطر خریدے گئے یہ آلات کشمیر میں پہلی بار استعمال میں لائے جارہے ہیں۔
او ایف ڈے اے 4000 کے ساتھ جانچ کی ایسی سہولیت ملک میں محدود جگہیوں پر دستیاب ہے۔ یہ آلات ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 40 ہزار سے زائد ریشوں کی جانچ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور فائبر کی ایسی خصوصیات جیسے مائکرون ، لمبائی اور کرمپ وغیرہ کا تعین بھی کرسکتے ہیں۔ اس طرز عمل سے نقلی اور جعلی پشمینہ کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔
ادھر محکمہ ہینڈی کرافٹس اینڈ لوم ڈائریکٹوریٹ کشمیر نے پہلے ہی جی آئی مارک کی تصدیق شدہ پشمینہ شال کے لیے کم از کم امدادی قمیت ایم ایس پی کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ہاتھ سے بنے ہوئے پشمینہ کے لئے جی آئی مارک کی فروغ کی اہمیت پر غور کرنے کے بعد لیا گیا۔ جی آئی مارک اصل پشمینہ کی پہنچان ہے اور اسی سے مشین سے بنائے جارہے دستکاریوں مصنوعات اور ہاتھ بنائے جانے والے مصنوعات کی فرق واضح ہو جاتی ہے۔اب تک دستکاری مصنوعات بشمول پشمینہ، سوزنی، کنی ،پیپر ماشی ،اخروٹ لکڑی کی نقش و نگار ،ختم بند اور قالین جغرافیائی انڈیکیشن مارک یعنی جی آئی مارک ایکٹ 1999کے تحت رجسٹر ہوچکے ہیں ۔
Pashmina Shawl پشمینہ کی جانچ اور تصدیق کیلئے اب جدید آلات دستیاب - جی آئی ٹیگگنگ کشمیری دستکاریوں کا
پشمینہ صنعت کشمیر کی قدیم دستکاری صنعتوں میں شمار ہوتی ہے۔ پشمینہ لداخ میں پائی جانے والی خاص بکریوں سے نکالی جانے والی باریک اون ہے۔ اس اون سے کشمیر کاریگر ہاتھ سے شالیں تیار کرتے ہیں، جن کی دنیا بھر میں مانگ ہے۔
پشمینہ کی جانچ اور تصدیق کیلئے اب جدید آلات دستیاب
مزید پڑھیں:Quality Standards For Pashmina Products پشمینہ قالین کے لیے کوالٹی اسٹینڈرڈز بنانے کی تجویز
پشمینہ کے ایم ایس پی کا تعین ایڈین انسٹی ٹیوٹ کارپٹ ٹیکنالوجی میں 11 ،19جون 2021 اور 30 جون 2021 کو کشمیر پشمینہ کاریگر یونین ایسوسی ایشن سمیت دیگر دستکاری اور ہینڈ لوم شعبہ سے وابستہ مختلف انجمنوں کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی مسلسل میٹنگوں کے بعد کیا گیا۔