سرینگر:جموں وکشمیر اور لداخ میں لوگوں کو ہنگامی حالات کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے جلد ہی ’’انتباہی آوازوں اور آٹو ریڈ آٹ الرٹس‘‘ کے ساتھ نئے حفاظتی پیغامات موصول ہوں گے۔ یہ فیچر سیل براڈکاسٹ الرٹ سسٹم کا نتیجہ ہے جسے حال ہی میں محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن، ڈی او ٹی، نے کامیابی سے انجام دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائیریکٹر جنرل ٹیلی کام جموں وکشمیر، وجے کمار سریندر، نے کہا کہ ان آزمائشوں کے نتیجے میں ایک انوکھا الرٹ سسٹم ایجاد ہوا ہے جو خود کو باقاعدہ ایس ایم ایس ٹونز سے الگ کرتا ہےم اس کی ایک الگ ٹون ہے عام ایس ایم ایس ٹون کے مقابلے میں زیادہ اوچنا آڈیو ہے۔
New Mobile Alert Messages: ’نئی‘ موبال مسیج، ٹون کے ذریعے ہنگامی حالات کی اطلاع - موبائل پر انتباہی پیغامات
ہنگامی حالات کے بارے میں اب موبائل پر انتباہی پیغامات حاصل ہوں گے اور یہ پیغامات روایتی مسیج (Text message) اور مسیج ٹون سے مختلف ہوں گے۔

Published : Sep 7, 2023, 9:08 PM IST
مزید پڑھیں:ترال: مواصلاتی نظام کی ابتری سے آبادی پریشان
انہوں نے کہا کہ ’’تیز آواز والے آڈیو الرٹس لوگوں کی توجہ تیزی سے حاصل کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں اور یہ پیغامات زلزے، سیلاب، دہشت گرد حملوں، وبائی امراض اور امن و امان جیسے واقعات پر تیزی سے ردعمل کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ جان و مال کے نقصان کو روکنے کے لیے خصوصیات کے حامل ان پیغامات کو تیار کیا گیا ہے۔ وہیں انہوں نے مزید کہا کہ تیکنیکی صلاحیتوں کو بڑھا دیا گیا ہے تاکہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا پیغام فوری طور پر تمام موبائل صارفین تک ایک ہی بار میں پہنچا دیا جائے تاکہ وارننگ کا وقت کم سے کم ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسیج ایک جدید طرز اور نئے رنگ ٹون کے ساتھ صارفین کو وصول ہوں گے جو عام مسیج الرٹ سے قدرے مختلف ہوں گے۔