اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: 'رات دس بجے موبائل کی گھنٹی بجے گی'

علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کی وفات کے فورا بعد جموں و کشمیر انتظامیہ نے وادی کشمیر میں موبائل فون خدمات سمیت انٹرنیٹ کو معطل کر دیا گیا تھا۔

کشمیر: ’رات دس بجے موبائل کی گھنٹی بجے گی‘
کشمیر: ’رات دس بجے موبائل کی گھنٹی بجے گی‘

By

Published : Sep 3, 2021, 8:28 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے (جمعہ کی شام) دس بجے موبائل فون سروس بحال کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس نے ٹیوٹ میں مزید کہا ہے کہ ’’حالات مجموعی طور پر امن رہے۔‘‘ ٹویٹ میں پولیس نے ’’امن و قانون برقرار رکھنے میں مدد‘‘ فراہم کرنے پر کشمیری عوام کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:کشمیر: کئی مسجدوں میں نمازجمعہ کی اجازت نہیں ملی

جموں و کشمیر پولیس نے شام دس بجے سے براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات سمیت موبائل سروسز بحال کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم موبائل انٹرنیت خدمات بدستور بند رہیں گی۔

مزید پڑھیں:کشمیرمیں صورتحال پُرامن: دلباغ سنگھ

قابل ذکر ہے کہ بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کی وفات کے فورا بعد وادی کشمیر میں سخت ترین بندشیں عائد کرنے کے علاوہ موبائل خدمات سمیت انٹرنیٹ کو بھی معطل کر دیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details