اردو

urdu

Mobile Parcel Booking in JK جموں و کشمیر اور لداخ میں جلد موبائل پارسل پیکنگ شروع

By

Published : Oct 10, 2022, 9:36 PM IST

جموں و کشمیر کے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل نیرج کمار نے پیر کے روز کہا کہ انڈیا پوسٹ جلد ہی لوگوں کی سہولت کے لیے سرینگر جی پی او جموں اور لیہہ ایچ اوز میں پارسل پیکیجنگ سروس شروع کرنے جا رہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

سرینگر: جموں و کشمیر کے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل نیرج کمار نے پیر کے روز کہا کہ انڈیا پوسٹ جلد ہی لوگوں کی سہولت کے لیے سرینگر جی پی او جموں اور لیہہ ایچ اوز میں پارسل پیکیجنگ سروس شروع کرنے جا رہا ہے۔Chief post master jk press conference

سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمار نے کہا کہ جس طرح دنیا ورلڈ پوسٹ ویک منا رہی ہے۔انڈیا پوسٹ جموں و کشمیر میں پوسٹ ویک منانے کے لیے مختلف خدمات اور اقدامات شروع کرنے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کی فلاح و بہبود اور سہولت کے لیے جلد ہی سرینگر جی پی او اور جموں اور لیہہ کے ایچ اوز میں پارسل پیکجنگ سروس شروع کریں گے۔India Post Packaging Service

جموں و کشمیر اود لداخ میں جلد موبائل پارسل بکینگ شروع

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "ہم موبائل پارسل بکنگ سروس بھی شروع کر رہے ہیں، جو کہ ایک نئی چیز ہے، جہاں پوسٹ ماسٹرز دکانوں، ورکشاپوں اور دیگر جگہوں پر جا کر موقع پر ہی پارسل بک کرائیں گے۔ یہ ہماری کوششوں میں سے ایک ہے کہ دور دراز علاقوں میں بھی پوسٹ سروسز کو لوگوں کی دہلیز تک پہنچایا جائے۔"

مزید پڑھیں:India Post Packaging Service : انڈیا پوسٹ یو ٹی میں جلد ہی کوریئر خدمات شروع کر رہا ہے


انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کوشش میں انہوں نے گزشتہ روز ڈل جھیل اور اس کے آس پاس رہنے والے لوگوں کے لیے شکارا پوسٹ سروس کا آغاز کیا تاکہ ڈاک خدمات کو لوگوں کی دہلیز تک پہنچایا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details