در اصل جج نے اپنے حکم نام میں کہا ہے کہ" جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے ایک جج نے ہدایت جاری کی ہے کہ ضمانت کی درخواست گزار کی عرضی قبول نہیں کی جائے۔"
پرنسپل سیشن جج عبدالرشید ملک نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ انہیں پیر کے روز صبح 9:51 بجے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے سکریٹری برائے جسٹس جاوید اقبال وانی کی طرف سے ایک موبائل کال موصول ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ کال ٹھیک اس وقت موصول ہوئی جب سلمان کی ضمانتی عرضی پر سماعت ہونے والی تھی'۔
انہوں نےمزید کہا کہ' انہیں طارق احمد کی جانب سے مزید فون کال موصول ہوا ہے، جس کے مطابق مجھے محترم جسٹس جاوید اقبال وانی نے ہدایت دی ہے شیخ سلمان کو کوئی ضمانت نہیں دی جائے۔ "فون کال کا حوالہ دیتے ہوئے سیشن جج نے معاملے پر سماعت سے انکار کیا۔