مشن یوتھ جموں و کشمیر نے ہونہار طالبات کے لئے لیفٹیننٹ گورنر سکالرشپ کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔
یونیورسٹیوں اور کالجوں میں پوسٹ گریجویٹ کورسز کے لئے ایک لاکھ روپے کے وظیفے فراہم کئے جائیں گے۔
سی ای او مشن یوتھ اور محکمہ قبائلی امور کے سکریٹری ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ محکمہ خزانہ سے منظوری حاصل کرنے کے بعد مشن یوتھ سوسائٹی نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے پسماندہ لڑکیوں کے لئے سکالر شپ کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کے جاری کردہ اعلان کے مطابق ایل جی سپر 75 سکالر شپ کے لئے رہنما خطوط اور ہونہار طالب علموں کی درخواستیں طلب کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 75 تسلیم شدہ طالب علموں کو سرکاری تسلیم شدہ منسلک کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پوسٹ گریجویشن اور ایڈوانس سٹیڈی کورسوں کو کرنے پر ایک ایک لاکھ روپے کے وظیفے دیے جائیں گے۔ امیدواروں کی سکریننگ نوٹیفائیڈ کٹ آف تاریخ تک موصول ہونے والی آن لائن درخواستوں کی بنیاد پر کی جائے گی۔