اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mirwaiz Not Allowed for Friday Prayers ایل جی کے 'اعلان' کے باوجود میر واعظ کو نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی گئی - MIRWAIZ RESIDENCE NIGEEN SRINAGAR

علیٰحدگی پسند رہنما میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کو اگست 2019 میں جموں و کشمیر کی نیم خود مختاری کی دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے سے قبل ہی انتظامیہ نے گھر میں نظر بند کر دیا تھا۔ میر واعظ کشمیر ڈاکٹر محمد عمر فاروق آج بھی گھر میں نظر بند ہیں۔ Detention of Mirwaiz Mohmmad Umar Farooq

mirwaz-umar-farooq-not-allowed-for-friday-prayers-at-jamia-masjid-srinagar
میرواعظ کشمیر کو آج بھی گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی

By

Published : Aug 26, 2022, 2:55 PM IST

Updated : Aug 30, 2022, 8:35 PM IST

سرینگر:میر واعظ محمد عمر فاروق کو حکام نے آج بھی اپنے گھر واقع نگین سرینگر کے باہر قدم رکھنے کی اجازت نہیں دی۔ میر واعظ کے قریبی ذرائع کے مطابق انہوں نے جمعہ کے پیش نظر جامع مسجد سرینگر میں خطبہ دینے کے لیے گھر سے باہر آنے کی کوشش کی تاہم ان کی رہائش گاہ کے مرکزی دروازے کے باہر گیٹ پر معمور پولیس اہلکاروں نے انہیں باہر جانے سے روک دیا۔ جب کہ میر واعظ کی رہائش گاہ کے اردگرد پہلے کے مقابلے آج سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ Mirwaz umar Farooq not allowed for Friday prayers at Jamia masjid Srinagar

ایل جی کے 'اعلان' کے باوجود میر واعظ کو نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی گئی



سبھی کی نظریں آج کے جمعہ پر ٹکی ہوئی تھیں کہ حکام میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کو اپنی رہائش گاہ سے جامع مسجد جانے کی اجازت دیں گے لیکن آج بھی ایسا ممکن نہیں ہو پایا۔


میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق گذشتہ تین برسوں سے نگین سرینگر میں واقع اپنے رہائش گاہ میں مسلسل نظر بند ہیں۔ اگرچہ یہ واضح نہیں تھا کہ حکام کی انہیں آج گھر سے باہر آنے کی اجازت دیں گے یا نہیں، البتہ چند دنوں سے یہ قیاس ضرور لگایا جا رہا تھا کہ اس مرتبہ میر واعظ کو جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کا خطبے دینے اجازت دی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حال ہی میں بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق اگست 2019 سے نظر بند نہیں ہیں اور نہ تھے۔ انہیں خود فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:



ایل جی کے اس بیان کے بعد میر واعظ نے جامع مسجد میں خطبہ دینے کا فیصلہ کیا تھا، وہیں گذشتہ کل ہی انجمن اوقاف جامع نے بھی میر واعظ کے خطے کے تعلق سے تمام تیاریاں بھی مکمل کر لی تھیں۔ لیکن حکام کی جاب سے میر واعظ محمد عمر فاروق کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں دی۔

واضح رہے کہ اگست 2019 سے جموں وکشمیر انتظامیہ نے میرواعظ محمد عمر فاروق کو کسی بھی مزہبی تقریب میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ وہیں گزشتہ 3 برسوں کے دوران تاریخی جامع مسجد نمازیوں کے لیے متعدد بار بند بھی رکھی گئی۔ Detention of Mirwaiz Mohmmad Umar Farooq

Last Updated : Aug 30, 2022, 8:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details