سرینگر:’’وما ارسلنٰک الا رحمۃ للعالمین‘‘ کے نام سے سیرت تقریب ہفتے کو اسلامیہ ہائیر سیکنڈری اسکول راجوری کدل کے آڈیٹوریم میں زیر صدارت صدر انجمن میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق منعقد ہوئی۔ چار برس کے عرصے کے بعد منعقد ہوئی اس تقریب میں وادی کے کئی نامور نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ اور طالبات نے حصہ لیکر مذکورہ عنوان پر اپنے مقالات اور خطابات پیش کئے۔
اس موقعہ پر اپنے صدارتی خطاب میں میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے حضرت محسن انسانیت ﷺ کے تئیں زبردست الفاظ میں عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی پوری حیات طیبہ ایک منفرد کردار اور عمل سے عبارت رہی ہے اور بعثت سے پہلے کی زندگی کے دوران حضور ﷺ نے اپنے اعلیٰ اخلاق اور کردار سے اُس وقت کی عرب سماج پر جو انقلابی اثرات مرتب کئے وہ آگے چل کر اس سماج کو تبدیل کرنے میں معاون ثابت ہوئے۔
میرواعظ نے کہا کہ واقعہ حروب فجار ہو یا حجر الاسود کو اپنی جگہ نصب کرنے کا معاملہ حضور ﷺ نے اپنے فہم و تدبر سے ان معاملات کو اس طرح حل کیا کہ عرب قبائل میں برسوں سے چلی آرہی رقابت بہت حد تک کم ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ایک سماج کو بدلنے کیلئے حضور ﷺ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور یہ انہی کی سیرت ہے کہ اگر سماج کو بدلنا ہے تو شروعات انسان کو اپنی ذات سے کرنی چاہئے اور یہی قرآن کا بھی ارشاد ہے کہ مسلمانوں کو ایک بہترین امت قرار دیا گیا ہے تاکہ وہ سماج میں برائیوں کو پھیلنے سے روکیں اور نیکیوں کو فروغ دیں۔
نوجوان نسل کو مخاطب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ بحیثیت کمیونٹی اگر ہمیں ہر سطح پر تبدیلی لانا ہے تو اس کے لئے چند بنیادی اور اہم باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کی نوجوان نسل سب سے زیادہ توجہ تعلیم پر دیتی ہے، اگرچہ یہ خود میں اچھی بات ہے لیکن تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا ہونا بھی بےحد لازمی ہے اور آج ہم جو سماج میں بے راہ روی، منشیات کا بےجا پھیلاو ،قبیح رسم و رواجوں کا فروغ وقوع پذیر ہورہا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے سماج کو بدلنے کیلئے اپنی نسل کو وہ تربیت نہیں دے پاتے جو اس کے لئے از حد ضروری ہے ۔
میرواعظ نے زور دیکر کہا کہ یہ علما ، والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ قوم کی نوجوان نسل کی تربیت کو بہتر بنانے اور سماجی بدعات اور نوجوان نسل کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنی مقدور بھر کوششیں بروئے کار لائیں۔
Mirwaiz On Social Evils In Society سماج کو بدلنے کی خاطر حضورﷺ کی تعلیمات مشعل راہ، میرواعظ کشمیر - کشمیر میں منشیات کی بدعت
میرواعظ نے علماء، والدین اور اساتذہ پر زود دیکر کہا کہ وہ قوم کی نوجوان نسل کی تربیت کو بہتر بنانے اور سماجی بدعات اور نوجوان نسل کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنی مقدور بھر کوششیں بروئے کار لائیں۔
Published : Oct 14, 2023, 8:07 PM IST
مزید پڑھیں:Mirwaiz On Israel Gaza War فلسطین مسئلے کے حل کی خاطر عالمی برادی آگے آئیں، میرواعظ
اس موقعہ پر وادی کے کئی دانشور علماء اور زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔ سیرتی تقریب میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی اسلامیہ ہائیر سیکنڈری اسکول راجوری کدل کی طالبہ رتبہ رشید جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی آر پی اسکول ملہ باغ کے خالد سیف اللہ اور اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول بوٹہ کدل کے محمد ارحان جبکہ تیسری پوزیشن مدر لینڈ سکول کے قوریں شوکت نے حاصل کی جبکہ اس موقعہ پر2021, 2022 اور2023میں دسویں اور بارہویں جماعتوں میں بورڈ امتحانات میں امتیازی پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ اور طالبات جبکہ اسلامیہ ہائیر سکینڈری اسکول راجوری کدل کی طوبیٰ شبیر اور اربش منظور کو این ای ای ٹی کالیفائی کرنے پر اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔
واضح رہے جج کے فرائض مولانا شوکت حسین کینگ، مولانا غلام رسول سامون اور الحاج الطاف احمد بٹ نے انجام دئے۔