اردو

urdu

ETV Bharat / state

Imam of Makhdoom sahib Mosque No More میر واعظ نے پیر علی محمد مخدومی کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا

جموں وکشمیر عوامی مجلس عمل نے زیارت شریف حضرت مخدوم صاحبؒ کے امام الحاج پیر علی محمد مخدومی کے انتقال پر مرحوم کو ان کے دینی اور علمی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

mirwaiz-umer-farooq-expressed-grief-sorrow-over-death-of-pir-ali-muhammad-makhdoomi
میر واعظ نے پیر علی محمد مخدومی کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2023, 7:32 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر عوامی مجلس عمل نے زیارت شریف حضرت مخدوم صاحبؒ کے امام الحاج پیر علی محمد مخدومی کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔تنظیم نے اپنی سربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق جو کہ گزشتہ چار برسوں سے مسلسل نظر بند ہے کی جانب سے بھی مرحوم پیر علی محمد مخدومی کو ان کے دینی اور علمی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا پیش کیا۔

میر واعظ نے مخدومی خاندان کے جملہ لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرکے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقامات سے نوازیں اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطا فرمائے ۔واضح رہے کہ مسجد حضرت شیخ حمزہ مخدوم صاحبؒ کے مرکزی امام پیرزادہ حاجی علی محمد مخدومی پیر کی سپہر اپنی رہائش گاہ واقع سرینگر میں آخری سانس لی۔ وہ کچھ عرصے سے بیمار تھے۔

مزید پڑھیں:مسجد مخدوم صاحبؒ کے مرکزی امام انتقال کرگئے


مرحوم روحانیت،حکمت اور ہمدردی کے مینار تھے۔انہوں نے مختلف عقائد کے لوگوں کے درمیان اتحاد، افہام و تفہیم، آپسی میل میلاپ اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ ایسے میں ان کی ساتھ لا تعداد افراد کی وابستگی رہی ہے اور انہیں لوگ عزت و احترام کی نگاہوں سے دیکھتے تھے۔
مرحوم نے زندگی بھر دین اسلام کی خدمت کی ہے اور متعدد افراد نے ان کی رہبری اور رہنمائی میں اسلامی تعلیمات حاصل کی ہے جبکہ مرحوم انسانی ہمدردی سے سرشار تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details