سرینگر:کُل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین میر واعظ ڈاکٹر مولوی محمدعمر فاروق کو ایک بار پھر 2023 کے لئے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سنٹر ، اردن (Royal Islamic Strategic Studies Centre, Jordan)نے دنیا بھر کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں منتخب کیا ہے۔Mirwaiz Umar Farooq Muslim Influential Leader
اس حوالے سے کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میر واعظ کو دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں میں شامل کرنے کی آر آئی ایس ایس سی اردن کی سیاسی گروپ کی جانب سے مسلسل نویں بار درجہ بندی کے تحت موصوف کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔
مذکورہ فہرست میں مذہب، سیاست، مالیات، تہذیب و ثقافت اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کو شامل کیا گیا ہے اور امسال اہم شخصیات میں سعودی عرب کے شاہ سلمان، ایران کے آیت اللہ خامنہ ای، ترکی کے صدر طیب اردغان اور اردن کے شاہ عبداللہ وغیرہ شامل ہیں۔
Mirwaiz Umar Farooq Muslim Influential Leader میرواعظ محمد عمر فاروق دنیا بھر کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل - Mirwaiz Umar Farooq Muslim Influential Leader
علیٰحدگی پسند رہنما میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کو اگست 2019 میں جموں و کشمیر کی نیم خود مختاری کی دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے سے قبل ہی انتظامیہ نے گھر میں نظر بند کر دیا تھا اور آج بھی میر واعظ گھر میں نظر بند ہیں۔Detention of Mirwaiz Mohmmad Umar Farooq
آر آئی ایس ایس سی اردون کی میرواعظ بھارت اور پاکستان دونوں ممالک کے ساتھ بات چیت کی وکالت کر رہے ہیں تاکہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کے دائمی حل کے حوالے سے کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کو پورا کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں:House Detention Of Mirwaiz میرواعظ کی مسلسل نظربندی سے عوامی اضطراب میں اضافہ
قابل ذکر ہے کہ رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سنٹر ایک آزاد تحقیقی ادارہ ہے جوRoyal Aal al-Bayt Institute for Islamic thought سے وابستہ ہے اور یہ ایک بین الاقوامی اسلامی غیر سرکاری ادارہ ہے جس کا صدر دفتر اردن کے دارالحکومت عمان میں ہے۔
بتادیں علیٰحدگی پسند رہنما میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کو اگست 2019 میں جموں و کشمیر کی نیم خود مختاری کی دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے سے قبل ہی انتظامیہ نے گھر میں نظر بند کر دیا تھا۔Detention of Mirwaiz Mohmmad Umar Farooq