گزشتہ روز علیحدگی پسند رہنما و حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی نظر بندی ہٹائے جانے کے احکامات صادر کیے گئے تھے۔ تاہم انہیں آج تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکا گیا۔
گزشتہ قریب 20 ماہ سے سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر مسلسل نظربند علیٰحدگی پسند رہنما میرواعظ عمر فاروق کو جمعہ کے موقع پر تاریخی جامع مسجد میں خطبہ جمعہ دینے سے روک دیا گیا۔
مزید پڑھیں؛ میر واعظ عمر فاروق پھر سے جمعہ کا خطبہ نہ دے پائے
میرواعظ عمر فاروق ہنوز نظر بند میرواعظ عمر فاروق کی نظر بندی کو ختم کئے جانے کی خبر کے بعد سینکڑوں فرزندان توحید تاریخی جامع مسجد میں ان کا خطبہ سننے کے لیے پہنچے۔ تاہم میرواعظ کو تاریخی جامع مسجد جانے سے روکا گیا جس سے ان کے مداحوں میں مایوسی دیکھنے کو ملی۔
قابل ذکر ہے کہ میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق سینئر علیٰحدگی پسند لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ مذہبی رہنما بھی ہیں۔