اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرواعظ مسلسل چھٹی بار بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل

حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین اور متحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر کے امیر میرواعظ مولوی عمر فاروق کو عالمی سطح پر سب سے زیادہ با اثر شخصیات کی فہرست مرتب کرنے والے ادارے اردن کے 'دی رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز سینٹر' نے دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات میں مسلسل چھٹی بار شامل کر لیا ہے۔

میرواعظ مسلسل چھٹی بار دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل
میرواعظ مسلسل چھٹی بار دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل

By

Published : Apr 14, 2020, 3:28 PM IST

فہرست میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو مین آف دی ایئر (سال کی بہترین شخصیت) قراردیا گیا ہے جبکہ امریکی کانگریس کی خاتون راشدہ طالب کو وومن آف دی ایئر (سال کی بہترین خاتون) قرار دیا گیا ہے۔

بتادیں کہ مرکزی حکومت کی طرف سے پانچ اگست 2019 کے جموں کشمیر کو دفعہ 370 و دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی تنسیخ اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے اعلان کے بعد سے حریت رہنما میرواعظ سری نگر کے مضافاتی علاقہ نگین میں واقع اپنی رہائش گاہ میں نظر بند ہیں۔

میرواعظ کا ٹوئٹر ہینڈل، جس پر وہ تقریباً ہر معاملے پر فوری طور ٹوئٹ کرنے کے لئے جانے جاتے تھے، بھی گذشتہ زائد از آٹھ ماہ سے غیر متحرک اور غیر فعال ہے۔ ان کے ٹوئٹر پر اڑھائی لاکھ فالوورس ہیں جبکہ خود وہ صرف 76 صارفین کو فالو کرتے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details