تقریبا بیس مہینے کی مسلسل خانہ نظربندی کے بعد حریت کانفرنس (ع) کے صدر و سینئر علیحدگی پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق کو رہا کر دیا گیا ہے اور ’’وہ اب اپنے تمام مذہبی فرائض انجام دے سکتے ہیں۔‘‘ تاہم ابھی بھی ان کے گھر کے باہر پولیس اہلکار تعینات ہیں اور میر واعظ ابھی تک اپنے گھر سے باہر نہیں آئے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’میر واعظ کی خانہ نظر بندی ختم کر دی گئی ہے اور وہ اب کہیں بھی جا سکتے ہیں۔‘‘ تاہم میرواعظ کے اقربا نے دعوی کیا ہے کہ ’’میرواعظ عمر فاروق کی نگین علاقے میں واقع رہائش گاہ کے باہر ابھی بھی پولیس اہلکار اور گاڑیاں تعینات ہیں اور انہیں باہر نکلنے نہیں دیا جا رہا ہے۔‘‘
مزید پڑھیں؛ 'اگر میر واعظ کو واقعی رہا کیا گیا ہے تو وہ آنے والے جمعہ کو خطبہ دیں گے'