سرینگر:انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تین برسوں سے زائد عرصہ سے نظر بند میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کو گزشتہ کئی ہفتوں کی طرح آج بھی نگین علاقے میں واقع رہائش گاہ کے باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اضافی پولیس اور دیگر نیم فوجی دستے تعینات کئے گئے تھے۔ Mirwaiz Omar Farooq Continues to be under House Detention
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’5 اگست 2019 سے میرواعظ کشمیر کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی نظربندی کی وجہ سے جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دینے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ ’’وادی بھر سے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد، جو جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کی نماز ادا کرنے اور میر واعظ کے خطبات اور رہنمائی سے مستفید ہونے کے لئے آتی ہے، ان کی مسلسل نظر بندی کی وجہ سے اس سے آض بھی محروم ہو گئی۔‘‘Mirwaiz couldn’t offer Friday Prayers at jamia Masjid Srinagar