اردو

urdu

ETV Bharat / state

Urs Abdul Qadir Jilani شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے عرس پاک کی مناست سے میرواعظ خطاب فرمائیں گے - مولوی محمد عمر فاروق

بلند پایہ ولی کامل اور سرتاج اولیا حضرت پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کو غوث اعظم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ آپ کی پیدائش یکم رمضان 470ھ بمطابق 17 مارچ 1078ء میں ایران کے صوبہ کرمانشاہ کے مغربی شہر گیلان میں ہوئی۔

mirwaiz-kashmir-will-address-on-urs-hazrat-sheikh-abdul-qadir-jeelani-ra
شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے عرس پاک کی مناست سے میرواعظ خطاب فرمائے گے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 5:53 PM IST

سرینگر:انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے مطابق سیرتی مجالس اور حضرت پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے عرس پاک کی مناسبت سے میرواعظ محمد عمر فاروق حضرت شیخ ؒ کی سوانحہ حیات اور اسلامی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالے گے۔
اس حوالے سے پروقار تقریبات کا اہتمام 5ربیع الثانی 1445ھ بمطابق 21 اکتوبر بروز سنیچروار بعد از نماز ظہر آستانہ عالیہ حضرت دستگیر صاحب ؒسرائے بالا اور 9 ربیع الثانی1445ھ بمطابق25 اکتوبر بروز بدھوار بعد از نماز ظہر آستانہ عالیہ پیر دستگیر صاحب خانیار میں کیا جارہا ہے۔
میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق اپنے وعظ وتبلیغ میں حضرت شیخ ؒ کی تاریخ ساز اسلامی،دعوتی اور اصلاحی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈال کر حضرت ولی کامل ؒ کو خراج عقیدت پیش کریں۔
واضح رہے کہ میرواعظ محمد عمر فاروق جو کہ علحیدگی تنطیم کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی ہیں اپنی خانہ نظر بندی کے 4 برس کے عرصہ بعد ولی کامل حضرت پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ عرس پاک کی مناسب سے اہتمام کی جارہی خاص مجالس میں شرکت کریں گے۔قابل ذکر ہے میرواعظ کی رہائی گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے عمل میں لائی گئی ۔تب سے انہوں نے نہ صرف تاریخی جامع مسجد سرینگر میں واعظ تبلیغ فرمایا بلکہ کئی دینی اور سماجی تقریبات میں بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں:Syedna Abdul Qadir Jilani R.A Urs حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کا عرس مبارک آج


بتادیں کہ بلند پایہ ولی کامل اور سرتاج اولیا حضرت پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کو غوث اعظم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ آپ کی پیدائش یکم رمضان 470ھ بمطابق 17 مارچ 1078ء میں ایران کے صوبہ کرمانشاہ کے مغربی شہر گیلان میں ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details