سرینگر:متحدہ کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررس فیڈریشن کے سابق چیرمین الحاج جان محمد کول کی اچانک وفات پر علیحدگی پسند رہنما اور انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے چیئرمین میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ میرواعظ عمر فاروق نے جان محمد کول کو انکی ’’کشمیری سماج کے تئیں پُر خلوص خدمات اور تاجر برادری کے تعلق سے انکے نمایاں کاموں‘‘کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’مرحوم کول صاحب ایک انتہائی شریف النفس، بااخلاق، ملنسار شخصیت کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ میرواعظ خاندان کے تئیں انتہائی عقیدت و محبت کے جذبات رکھتے تھے۔‘‘
Mirwaiz Condoles Jan Mohammad Kaul’s Demise: جان کول کی وفات پر میرواعظ نے کیا دکھ کا اظہار - جان محمد کول کی اچانک وفات میرواعظ کی تعذیت
شہر سرینگر کے معروف تاجر متحدہ کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررس فیڈریشن کے سابق چیرمین جان محمد کول کی اچانک وفات پر میرواعظ عمر فاروق نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ Mirwaiz on Trader Jan Kaul’s Demise
جاری کیے گئے تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم جان محمد کول ملی اور سماجی معاملات میں بھی پیش پیش رہتے تھے اور اس سلسلے میں اکثر و بیشتر میرواعظ کشمیر کے ساتھ ان کی ملاقاتیں منعقد ہوتی تھیں اور مختلف مسائل و معاملات کے تعلق سے اپنی آراء بھی پیش کرتے تھے۔ عمر فاروق نے جان محمد کول کے لواحقین خاص طور پر مرحوم کے فرزند محمد عمر جان اور پسماندگان کے ساتھ دلی تعزیت، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ’’آزمائش کے ان مشکل لمحات میں قیادت انکے ساتھ ہے ‘‘ میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے اللہ تبارک و تعالیٰ سے جان محمد کول کی مغفرت اور جنت نشینی کے ساتھ ساتھ کول خاندان اور متعلقین کیلئے صبر جمیل کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔
مزید پڑھیں:Detention of Mirwaiz میر واعظ کی نظر بندی ختم نہ کیے جانے پر لوگوں نے اظہار برہمی کیا