ان کا کہنا تھا کہ 'ہزاروں کی تعداد میں نیم فوجی دستوں کو تعینات کرنے سے یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ حکومت کے کیا منصوبے اور عزائم ہیں؟ کیونکہ ان حالات کی وجہ سے ہر طرف تشویش، افواہوں اور چہ میگوئیوں کا بازار گرم ہے۔'
کشمیر میں مزید فوجیوں کی تعیناتی تشویشناک: میرواعظ
سرینگر کی مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ سے قبل اپنے خطاب کے دوران میرواعظ مولوی عمر فاروق نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کو انتہائی مخدوش، غیر واضح اور حد درجہ تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'کئی ہفتوں سے مسلسل یہاں کے حالات میں زبردست تبدیلی کے آثار نظر آرہے ہیں۔'
کشمیر میں مزید فوجیوں کی تعیناتی تشویشناک: میرواعظ
میرواعظ کا مزید کہنا تھا کہ 'کشمیر میں پہلے سے ہی لاکھوں کی تعداد میں فوجی اور نیم فوجی اہلکار تعینات ہیں ایسے میں مزید ہزاروں کی تعداد میں فورسز کی تعیناتی سمجھ سے بالا ترہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے۔'
دریں اثناء میر واعظ نے عوام سے اتحاد و اتفاق برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔