اردو

urdu

ETV Bharat / state

Houseboat Sinks in Dal Lake: ڈل جھیل میں ہاؤس بوٹ ڈوب گیا، 7 سیاح، دو کنبے معجزاتی طور پر بچ نکلے - سات سیاح اور دو کنبے معجزانہ طور پر بچ نکلنے میں کامیاب

’’ہاؤس بوٹ گزشتہ کئی برسوں سے خستہ ہو چکا تھا جس کی مرمت کے حوالے سے انتظامیہ سے کئی بار درخواست بھی کی تھی۔ Dal Lake Houseboat حکام کی جانب سے ہاؤس بوٹ کی مرمت کی اجازت نہ دئے جانے کے سبب آج ہاؤس بوٹ ڈل جھیل میں ڈوب گیا۔‘‘

ڈل جھیل میں ہاؤس بوٹ ڈوب گیا، 7 سیاح، دو کنبے معجزاتی طور پر بچ نکلے
ڈل جھیل میں ہاؤس بوٹ ڈوب گیا، 7 سیاح، دو کنبے معجزاتی طور پر بچ نکلے

By

Published : Jun 23, 2022, 2:01 PM IST

سرینگر: جمعرات کو ڈل جھیل میں ایک ہاؤس بوٹ الٹنے کے بعد اس میں موجود سات سیاح اور دو کنبے معجزانہ طور پر بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ Miraculous escape for 7 tourists, two families as houseboat sinks ہاؤس بوٹ مالک نے بتایا کہ ہاؤس بوٹ آہستہ آہستہ ڈوبنے لگا تو انہوں نے فوری طور ہاؤس بوٹ میں مقیم سات سیاحوں کو باہر نکال کر محفوظ مقام منتقل کر دیا۔ سیاحوں کے علاوہ ہاؤس بوٹ میں دو کنبے بھی رہائش پذیر تھے۔

ہاؤس بوٹ کے مالک محمد یوسف نے اس سانحہ پر انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہاؤس بوٹ گزشتہ کئی برسوں سے خستہ حالی کا شکار تھا جس کی مرمت کے حوالے سے انہوں نے انتظامیہ سے کئی بار درخواست کی تھی۔ Dal Lake Houseboat Sinksانہوں نے کہا کہ حکام کی جانب سے انہیں ہاؤس بوٹ کی مرمت کی اجازت نہ دئے جانے کے سبب ان کا ہاؤس بوٹ ہی ڈوب گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر وقت پر انتظامیہ نے انہیں ہاؤس بوٹ کی مرمت کی اجازت دی ہوتی تو آج یہ سانحہ پیش نہ آتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہاؤس بوٹ ڈوبنے سے نہ صرف دو کنبے بے گھر ہو گئے بلکہ انکی کمائی کا واحد ذریعہ بھی معدوم ہو گیا۔ متاثرین نے انتظامیہ سے بازآبادکاری اور فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details