سرینگر:کانگریس کے سینیئر لیڈر و سابق صدر راہل گاندھی رواں ماہ 14 جنوری سے منی پور سے مہاراشٹر تک "بھارت جوڑو نیائے یاترا" شروع کر رہے ہیں، جو بھارت جوڑو یاترا کی دوسری کڑی ہے۔اس حوالے سے کانگرس کا کہنا ہے کہ ملک میں بی جے پی حکومت کے دوران ناانصافی بڑھ گئی ہے، بالخصوص اقلیتی آبادی کے ساتھ ناانصافی نے طول پکڑ لیا ہے۔
کانگرس کے قومی ترجمان پرویز عالم نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے میر فرحت کے ساتھ اس یاترا کے متعلق گفتگو کی۔ پرویز عالم نے کہا کہ بھارت جوڑو کی کامیابی کے بعد راہل گاندھی اب بھارت جوڑو نیائے یاترا شروع کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہ کہا بی جے پی کے دور اقتدار میں اقلیتی آبادی کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے اور آئے روز یہ ناانصافی بڑھتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی ان لوگوں اور بالعموم ملک کے لوگوں کے لئے اب انصاف کی یاترا نکال رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس یاترا سے لوگوں کو یہی پیغام دیا جارہا ہے کہ بی جے پی حکومت کے خلاف ایک ہوجائے اور انصاف کے لئے آواز بلند کرے۔
پرویز عالم سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا راہل گاندھی یہ یاترا پارلیمانی انتخابات کو مد نظر رکھ کر نکال رہے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ الیکشن آتے رہتے ہیں لیکن انصاف کے لئے کھڑا ہونا اور لوگوں کے لئے لڑنا وقت اور حالات کی ضرورت ہے۔
بی جے پی حکومت نے اقلیتوں کے ساتھ ناانصافی بڑھا دی: کانگریس
Parvez Alam interview کانگریس کے قومی ترجمان پرویز عالم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی بھارت نیائے یاترا سے لوگوں کو یہی پیغام دیے رہے ہے کہ انصاف کے لئے آواز بلند کرے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے، لیکن موجودہ وقت میں انصاف کا ساتھ دینا بے حد ضروری ہے۔
Etv Bharat
Published : Jan 12, 2024, 10:10 PM IST
مزید پڑھیں:
جموں کشمیر میں پارلیمانی انتخابات کانگریس نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی متحدہ لڑنے کے سوال کے جواب میں پرویز عالم نے بتایا کہ اس کا فیصلہ انڈیا الائنس کی قیادت کرے گی۔
پرویز عالم نے کہا کہ بی جے پی حکومت حزب اختلاف لیڈران کے خلاف ای ڈی اور دیگر ایجیسیز کی جانب پوچھ گچھ اور چھاپے ڈالنے اپوزیشن کے ساتھ ناانصافی ہے اور اسی ناانصافی کے خلاف راہل گاندھی بھارت نیائے یاترا نکال رہے ہیں۔