سرینگر:سرینگر کے الوچی باغ علاقے میں جمعہ کی شام ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق آلوچی باغ سرینگر میں گیس کے اخراج سے سلنڈر نے آگ پکڑ لی اور دیکھتے ہی دیکھتے گیس سلنڈر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس وجہ سے چار افراد زخمی ہوئے۔LPG Cylinder Blast in Srinagar
LPG Cylinder Blast in Srinagar سرینگر میں گیس سلنڈر دھماکہ، کمسن سمیت چار افراد زخمی - cylinder blast in srinagar
سرینگر کے آلوچی باغ علاقے میں جمعے کی شام کو گیس سلنڈر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا۔حادثہ میں ایک ہی کنبے کے چار افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے ایس ایم ایچ ایس منتقل کیا گیا ہے۔LPG Cylinder Blast in Srinagar
Etv Bharat
واقعے کے فوری بعد تمام زخمیوں کو علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کی حالات خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔زخمیوں کی شناخت اعجاز احمد ولد نذیر احمد راتھر، شمیمہ زوجہ نذیر احمد راتھر، 10 سالہ زنیب راتھر دختر زاہد احمد اور 7 سالہ زہیب راتھر ولد زاہد راتھر کے بطور ہوئی۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
مزید پڑھیں:LPG Cylinder Blast سلنڈر دھماکہ میں ماں اور بیٹا ہلاک