اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lt Gen D P Pandey on Foreign Weapons: 'بیرونی ممالک کے ہتھیاروں کا وادی میں استعمال ہو رہا ہے' - LOC Infiltration In J&K

لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ وادی کشمیر میں عسکریت پسند بیرونی ممالک کے ہتھیار اور آلات کا استعمال کر رہے ہیں GOC 15 Corps Lt Gen DP Panday On Foreign Weapons۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ایل او سی سے دراندازی کی ایک کوشش کی گئی تاہم چوکس فوج نے اس کو بھی ناکام بنا دیا۔ DP Panday On LOC infiltration

militants-use-foreign-weapons-in-kashmir-says-goc-15-cops
بیرونی ممالک کے ہتھیاروں کا وادی میں استعمال، لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے

By

Published : May 2, 2022, 6:12 PM IST

Updated : May 3, 2022, 12:33 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں فوج کے پندرہویں کور کے جی او سی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ وادی کشمیر میں عسکریت پسند بیرونی ممالک کے ہتھیار اور آلات کا استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں کہا کہ تصادم آرائیوں میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسند یا گرفتار کیے گئے عسکریت پسندوں سے کچھ ہتھیار اور آلات کی ضبطی کی گئی ہے جو بیرونی ممالک میں فوجی استعمال کر رہے ہیں۔ Foreign weapons' Recovered in Kashmir

بیرونی ممالک کے ہتھیاروں کا وادی میں استعمال، لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے
جی او سی لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ اگرچہ یہ سکیورٹی فورسز کے لیے چلینج ہے لیکن فورسز نے بھی کارروائیوں میں تبدیلی لاکر اس چلیج سے نمٹنے کی تیاریاں کی ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد طالبان کے ہاتھوں کافی ہتھیار اور سامان لگا تھا جس پر جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز نے یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ایل او سی سے عسکریت پسند اس کو کشمیر میں لاکر یہاں استعمال کر سکتے ہیں۔
ڈی پی پانڈے نے کہا ہے یہ ہتھیار اور آلات زیادہ تعداد میں یہاں کے عسکریت پسندوں کے پاس نہیں ہیں، لیکن کچھ حد تک ان کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں سیکورٹی فورسز نے غیر مقامی عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے، اس سے قبل غیر ملکی عسکریت پسند گذشتہ کچھ مہینوں سے خاموش تھے۔ Foreign Militant Killed An Kashmir

مزید پڑھیں:


انہوں کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ مقامی عسکریت پسندوں کی ایک بڑی تعداد وادی کشمیر میں ہلاک کی جا چکی ہے جس کی وجہ سے غیر مقامی عسکریت پسند باہر کاروائیاں کرنے پر مجبور ہوگئے اور اس دوران فوج کو ان کے خلاف کاروائی کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ امسال ایل او سی سے دراندازی کی ایک کوشش کی گئی تاہم چوکس فوج نے اس کو بھی ناکام بنایا۔LOC Infiltration In J&K

Last Updated : May 3, 2022, 12:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details