اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ملہورہ میں ہلاک عسکریت پسند بڑی کارروائی انجام دینے کی فراق میں تھے'

آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ 'لشکر طیبہ کا کمانڈر ندیم ابرار لاوے پورہ حملہ میں ملوث تھا جس میں تین سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔'

'ملہورہ میں ہلاک عسکریت پسند بڑی کارروائی انجام دینے کی فراق میں تھے'
'ملہورہ میں ہلاک عسکریت پسند بڑی کارروائی انجام دینے کی فراق میں تھے'

By

Published : Jun 29, 2021, 12:45 PM IST

سرینگر کے ملہورہ انکاؤنٹر کے بعد آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 'سکیورٹی فورسز نے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے جو سرینگر شاہراہ پر عسکری کارروائی انجام دینے کا منصوبہ بنارہے تھے۔'

آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ 'لشکر طیبہ کا کمانڈر ندیم ابرار لاوے پورہ حملہ میں ملوث تھا جس میں تین سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔'

'ملہورہ میں ہلاک عسکریت پسند بڑی کارروائی انجام دینے کی فراق میں تھے'

انہوں نے بتایا کہ 'ابرار اور پاکستانی عسکریت پسند کل ایک بڑا حملہ انجام دینے والے تھے۔ تاہم پولیس نے ان کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔'

انہوں نے بتایا کہ 'ابرار کو پوچھ گچھ کے بعد جائے واقعہ پر لے جایا گیا جہاں موجود دوسرے عسکریت پسند نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ اس دوران ندیم ابرار اور پاکستانی عسکریت پسند اس انکاؤنٹر میں مارا گیا۔'

انہوں نے بتایا کہ 'یہ سرینگر شاہراہ پر عسکری کارروائی انجام دینے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔' انہوں نے کہا کہ 'عسکریت پسند کمانڈر عباس نے سرینگر میں پناہ لی ہے اور چند لڑکوں کو ایکٹیو کیا ہے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز ان کے تعاقب میں ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: سرینگر: ملہورہ میں انکاؤنٹر، دو عسکریت پسند ہلاک

آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ 'سرینگر میں عسکریت پسندوں کا ماڈیول موجود ہے جن کے خلاف ہم جلد کارروائی کریں گے۔' انہوں نے کہا کہ 'پولیس اور عام شہریوں کو نشانہ بناکر عسکریت پسند امن و امان میں خلل پیدا کرتے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details