اردو

urdu

ETV Bharat / state

پاندچھ حملہ: عسکریت پسند، ایمبولنس سے سرینگر آئے تھے: پولیس - بی ایس ایف اہلکار ہلاک

جموں و کشمیر پولیس کے مطابق رواں برس مئی کے مہینے میں سرینگر کے مضافات پاندچھ میں ہوئے حملے میں ملوث عسکریت پسند ایمبولنس کے ذریعے سرینگر پہنچے تھے۔

پاندچھ حملے میں عسکریت پسند بذریعہ ایمبولنس سرینگر آئے تھے: پولیس
پاندچھ حملے میں عسکریت پسند بذریعہ ایمبولنس سرینگر آئے تھے: پولیس

By

Published : Sep 4, 2020, 6:21 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سرینگر کے مضافات پاندچھ میں رواں برس مئی میں آئی ایس جے کے سے وابستہ عسکریت پسندوں نے حملہ انجام دیا تھا جس دوران انہوں نے دو ایمبولنس کا استعمال کیا تھا۔

جموں و کشمیر پولیس ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'اس حملے میں دو بی ایس ایف اہلکار ہلاک ہوئے تھے اور حملہ آور عسکریت پسندوں نے ان کی رائفلز بھی لوٹ لی تھیں۔'

پولیس کا کہنا ہے کہ 'آئی ایس جے کے سے وابستہ پانچ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمے درج کیے گئے ہیں جبکہ مزید عسکریت پسند مختلف چھڑپوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔'

پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ 'عسکریت پسندوں نے اس حملے میں دو موٹر سائیکل اور دو ایمبولنسز کا استعمال کیا تھا۔'

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 'ایک ایمبولنس میں حملہ کرنے والے عسکریت پسند اسکمز صورہ ہسپتال میں استعمال کی جا رہی ایک نجی ایمبولنس میں ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ سے پاندچھ پہنچے تھے اور حملے کے بعد فرار ہونے میں دوسری ایمبولنس کا استعمال کیا تھا جبکہ حملہ کرنے کے لئے عسکریت پسندوں نے ایک موٹر سائیکل اور ایک اسکوٹی کا استعمال کیا تھا۔'

پولیس کا کہنا ہے کہ 'حملہ کرنے کے بعد عسکریت پسند دوسری ایمبولنس کے ذریعے واپس بجہاڑہ پہنچے تھے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details