سرینگر:جموں و کشمیر پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس سات پولیس اہلکار عسکریت پسندوں کے حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تین اہلکار مختلف تصادم آرائیوں کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔ Ten Policemen Killed in Kashmir during militancy related incidents تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ ’جنوری میں دو پولیس اہلکار، فروری میں ایک، مارچ میں دو، مئی میں تین اور جون اور جولائی میں ایک ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا، جبکہ اپریل ماہ میں کسی پولیس اہلکار کی ہلاکت نہیں ہوئی۔‘‘
پولیس افسر کے مطابق ان دس پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے علاوہ عسکریت پسندوں کے حملوں میں کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ رواں برس ہلاک ہوئے پولیس اہلکاروں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 12 جنوری کو جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں ایک عسکریت پسند بابر بھائی اور ایک پولیس اہلکار روہت چِب تصادم میں مارے گئے تھے۔ Kashmir Killings اس کے بعد 29 جنوری کو جنوبی کشمیر کے ہی کولگام ضلع میں تعینات ایک پولیس اہلکار علی محمد گنائی کو ان کے آبائی گاؤں حسن پورہ بجبہاڑہ میں عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اسی دن ایس ڈی اے کالونی بٹہ مالو، سرینگر میں ایک عسکریت پسند کی فائرنگ سے پولیس اہلکار منیر معراج بال بال بچ گئے۔‘‘
یکم فروری کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے امشی پورہ علاقے میں ایک پولیس افسر (اے ایس آئی) شبیر احمد وگے کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا تھا جبکہ 11 فروری کو شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے نشاط پارک میں عسکریت پسندوں کی جانب سے گرینیڈ پھینکنے کے بعد پاپاچن کے ایک پولیس اہلکار (ڈرائیور) زبیر احمد ہلاک ہو گئے تھے۔ Jammu and Kashmir Policemen Killings in 2022 اس حملے میں ایک بی ایس ایف اہلکار اور تین دیگر پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے تھے۔
اسی طرح، افسر کے مطابق، 28 فروری کو سرینگر کے دھوبی محلہ بٹہ مالو علاقے میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں ایک پولیس افسر شیخ فردوس (اے سی بی) زخمی ہو گیا۔ وہیں 22 مارچ کو شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں سلیکشن گریڈ کانسٹیبل امیر حسین لون صورہ، سرینگر میں ایک مختصر فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گئے۔ اسی مہینے کی 26 تاریخ کو ایس پی او اشفاق احمد ڈار کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چڈبگ گاؤں میں ان کے گھر پرعسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ مذکورہ حملے میں ایس پی او کا بھائی عمر جان بھی مارا گیا۔