سرینگر: وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے منگل کو کہا کہ 2020 اور 2021 میں عسکریت پسندی سے متعلق واقعات میں 182 شہری اور سیکورٹی فورسز اہلکار ہلاک ہوئے۔ Militants Killed in Kashmirایک تحریری جواب میں ایم ایچ اے نے کہا کہ’’سنہ2020 اور 2021 میں عسکریت پسندی سے متعلق 437 واقعات رپورٹ ہوئے۔ ان دو برسوں میں 104 سیکورٹی فورس اہلکار اور 78 شہری اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔‘‘
وزارت داخلہ کے مطابق 2020 میں عسکریت پسندی سے متعلق 244 واقعات رونما ہوئے جن میں سیکورٹی فورسز کے 62 اہلکار اور 37 عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ MHA on Militancy incidents in Kashmirوہیں 2021 میں عسکریت پسندی سے متعلق 229 واقعات رونما ہوئے جن میں سیکورٹی فورسز کے 42 اہلکار اور 41 عام شہری ہلاک ہوئے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی عسکریت پسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے اور جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال کافی طور پر بہترہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں امن کی بحالی کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ مرکزی زیر انتظام علاقے میں مکمل امن قائم ہو سکے۔