محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں ماہ کی 13 تاریخ سے جموں و کشمیر میں برف باری کے قوی امکانات ہیں۔
محکمے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 13 نومبر کو مغربی ہوائیں جموں و کشمیر میں داخل ہوں گی جس سے یہاں کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے۔
محکمے کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کے مطابق مغربی ہوائیں 13 سے 15 نومبر تک سرگرام رہیں گی جس سے کشمیر، جموں اور لداخ کے کے پہاڑی علاقوں میں ایک سے دو انچ تک برف ہوسکتی ہے، جبکہ گلمرگ اور سونمرگ اور گریز جیسے علاقوں میں درمیانے درجے کی برف باری کا امکان ہے۔
پیش گوئی کے مطابق جموں کشمیر میں اس دوران 5 سے 6 ڈگری درجہ حرارت گر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات اور محکمہ زراعت نے کسانوں کو ہدایت دی ہے کہ موسم کی تبدیلی کے پیش نظر وہ معقول اقدامات اٹھائے۔