سرینگر:وادی کشمیر میں امسال سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ 'چلہ کلان' خشک موسم کے درمیان اپنے تخت اقتدار پر براجمان ہونے والا ہے۔ بتادیں کہ وادی میں چلہ کلان 21 دسمبر سے شروع ہونے والا ہے اس کے چالیس روزہ دور اقتدار کے دوران سردی عروج پر ہوتی ہے اور اس دوران زمستانی ہوائیں اہلیان وادی کا جینا دو بھر کرکے رکھ دیتی ہیں۔Chillai Kalan Will Begin In 21 December
اس دوران ہونے والی برف باری سے نہ صرف معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوجاتے ہیں بلکہ بعض اوقات وادی کا بیرونی رابطہ بھی منقطع ہوجاتا ہے۔ Cold Wave in Chillai Kalan
محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حسین میر نے میڈیا کو بتایا کہ امسال چلہ کلان خشک موسم کے درمیان وارد وادی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 25 دسمبر تک موسم خشک رہنے کے قوی امکانات ہیں۔ Chillai Kalan 2022 will begin with Dry
انہوں نے کہا کہ گرچہ وادی میں 26 دسمبر کو مغربی ہواؤں کی ایک کمزور لہر داخل ہوسکتی ہے لیکن اس کے نتیجے میں وادی کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں موسم ایک بار پھر بہتر ہونے کا امکان ہے۔