سرینگر:محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی برف و باری کا امکان ظاہر کیا ہے اور کسانوں سے تاکید کی گئی کہ وہ اس دوران فصل کی کٹائی سے احتراز کریں۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں کہیں کہیں بارشوں کے مختصر مرحلے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 24سے 27 اکتوبر کے درمیان موسم خشک رہ سکتا ہے۔
Weather Update Kashmir جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف و باراں کا امکان،محکمہ موسمیات - محکمہ موسمیات کشمیر
محکمہ موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں 24 سے 27 اکتوبر کے درمیان موسم خشک رہ سکتا ہے، تاہم 22 اکتوبر کی شام سے جموں وکشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا 60 فیصد امکان ہے۔
Published : Oct 22, 2023, 4:18 PM IST
ان کا کہنا تھا کہ 22 اکتوبر کی شام سے جموں وکشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا 60 فیصد امکان ہے جس کا زیادہ تر اثر اتوار کی شام کو رہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 28 سے 29 اکتوبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں برف و باراں کے مختصر مرحلے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:Kashmir Snowfall: کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری
ادھر، وادی میں کچھ روز قبل بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی درج ہوئی ہے۔ موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی لوگ گرم ملبوسات کی تلاش میں لگ گئے ہیں۔ بتادیں کہ وادی کشمیر میں اگست اور ستمبر میں خشک موسم رہا جس کی وجہ سے سیب باغات کو نقصان ہوا جبکہ دھان فصل کی پیداوار بھی متاثر رہی۔