اردو

urdu

ETV Bharat / state

وادی کشمیر میں بارش، برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے وادی میں پیر اور منگل کو ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارشوں/ برفباری کے ساتھ ساتھ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری کی پیشگوئی کی ہے۔ Kashmir Weather Update

a
a

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2023, 12:35 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر):وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے 27اور 28نومبر کو بارش اور ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ جبکہ 29اور 30نومبر کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش یا برفباری کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے یکم سے چھ دسمبر تک موسم ابر آلود مگر خشک رہنے کی بھی توقع ظاہر کی ہے۔

ادھر، جموں و کشمیر خاص کر وادی کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا جا رہا ہے۔ جبکہ صبح کے اوقات میں گہری دھند کے پیش نظر لوگوں کو خاص کر ٹرانسپورٹرز کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے منگل سے کہرے میں کمی کے ساتھ ساتھ شبانہ درجہ حرارت میں بھی بہتری کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں:کشمیر، اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان آج یا کل متوقع: صوبائی کمشنر

واضح رہے کہ وادی کشمیر سمیت صوبہ جموں کے ونٹر زون علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں گراوٹ کے پیش نظر اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لئے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ و طالبات کے لئے دسمبر کے پہلے عشرے میں سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس سے محکمہ تعلیم نے یکساں تعلیمی کلینڈر کے تحت وادی کشمیر میں بھی مارچ سیشن لاگو کیا ہے جبکہ اس سے قبل صدیوں پرانا تعلیمی کلینڈر، اکتوبر سے اکتوبر، کو منسوخ کیا گیا۔ ماہرین تعلیم کے علاوہ والدین کی جانب سے بھی اس ضمن میں حکومت کی نکتہ چینی کی جا رہی ہے اور پرانا تعلیمی کلینڈر واپس نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details