سرینگر: وادی کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں اور مزید بارشوں کی پیش گوئی کے با وجود شبانہ درجہ حرارت برابر معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہونے کا امکان ہے جبکہ جموں میں موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔ Kashmir weather update
انہوں نے بتایا کہ وادی میں اگلے پانچ دنوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں متوقع ہیں جن میں 8 اور9 جولائی کو درمیانی درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بالائی علاقوں میں بارشوں سے ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے جس سے سیلابی ریلے آنے کے خطرات رہتے ہیں لہذا لوگوں سے تاکید ہے کہ وہ تیز بہاؤ والے ندی نالوں کے نزدیک جانے سے احتیاط کریں۔weather in Srinagar
ادھر وادی میں بارشوں اور بارشوں کی پیش گوئی کیے باوجود شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت21.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔Kashmir weather update