اردو

urdu

ETV Bharat / state

Weather in Kashmir: کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی، شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ Weather in Srinagar

کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

By

Published : Aug 25, 2022, 1:56 PM IST

سرینگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔Weather Update

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد27 اگست کو موسم میں قدرے بہتری واقع ہونے کے بعد 28 اور29 اگست کو ایک بار پھر موسم خراب ہونے کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اسی مدت کے دوران گلمرگ میں 5.8 ملی میٹر، پہلگام میں 5.9 ملی میٹر، کپوارہ میں 4.6 ملی میٹر اور قاضی گنڈ میں سب سے زیادہ 11.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ ادھر وادی میں بارشوں کے باوجود گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت معمول سے مسلسل زیادہ ریکارڈ ہو رہا ہے۔

گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت17.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 15.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 17.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت16.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔دریں اثنا وادی میں جمعرات کو صبح سے ہی مطلع ابر آلود رہا اور رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں : Rain in Kashmir کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details