اردو

urdu

ETV Bharat / state

Weather Update in Kashmir: وادی کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان - کشمیر کا موسم

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے متعدد مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ مجموعی طور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ Light Rains In Kashmir

met-predicts-light-rainfall-at-isolated-areas-of-kashmir
وادی کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان

By

Published : May 12, 2022, 3:18 PM IST

سرینگر:کشمیر میں محکمہ موسمیات نے جمعرات کو مختلف مقامات پر ہلکی بارش کے ساتھ خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ گذشتہ تین روز کے دوران وادی کشمیر میں موسم میں تبدیلی ہوئی جس دوران کئی علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کا سلسلہ چلا، تاہم گزشتہ شام سے موسم ایک بار پھر تبدیل ہوا۔ Weather Update In Kashmir

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے متعدد مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ مجموعی طور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمے موسمیات کی جانب سے وادی کشمیر کے مختلف مقامات کا درجہ حرارت کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سرینگر میں 14.2 ڈگری سیلسیس، پہلگام میں 7.5 اور گلمرگ میں 7.2 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکاڈ کیا گیا، جب کہ لداخ کے دراس میں 5.1 ڈگری، لیہہ میں 7.4 اور کرگل میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 9.8 درج کیا گیا۔Heat wave Dip in Kashmir

مزید پڑھیں:



محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں 26.5 ڈگری، کٹرہ میں 23.6، بٹوت میں 16.5، بانہال میں 13.2 اور بھدرواہ میں 13.3 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details