اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir weather Update: کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان

گرمائی دار الحکومت سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت18.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ weather in Srinagar

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان
کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان

By

Published : Jul 16, 2022, 4:23 PM IST

سری نگر:وادی کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کے بیچ جہاں محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے وہیں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر معمول سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے۔rain in Kashmir

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 19 جولائی تک موسم کی یہی صورتحال جاری رہنے کا امکان ہے۔ادھر وادی میں ہلکی بارشوں سے شبابہ درجہ حرارت معمول سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے۔Kashmir weather Update

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت18.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران2.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران7.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت13.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران3.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت15.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران5.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت17.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ دریں اثنا وادی میں ہفتے کے روز جہاں صبح سے ہی مطلع ابر آلود رہا وہیں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں :Weather Update in Kashmir: جمعہ کی سہ پہر سے موسم میں بہتری کا امکان، سونم لوٹس

ABOUT THE AUTHOR

...view details