سرینگر: محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چند روز کے دوران موسم مجموعی طور پر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم اس دوران کہیں کہیں شام کے وقت بوندا باندی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ تاہم اس دوران کہیں کہیں شام کے وقت بوندا باندی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 6 اگست تک موسم کی یہی صورتحال جاری رہنے کا امکان ہے۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 7 سے 10 اگست تک بھی موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں رواں ہفتے کے دوران موسم وسیع پیمانے پر تبدیل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔بتادیں کہ وادی میں ماہ جولائی میں ریکارڈ توڑ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔
مزید پڑھیں:Floods in Kangan کنگن میں بادل پھٹنے سے کئی گھروں سمیت پرائمری اسکول اور مسجد کو نقصان پہنچا
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں جولائی کے مہینے میں کئی مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ اس دوران متعدد علاقوں میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوا ہے۔سیلابی پانی سے کھڑی فصلوں کو کافی نقصان بھی ہوا ہے۔