جمعرات کو وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش درج کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے ہفتے کے آخر تک جموں و کشمیر اور لداخ میں بارش و برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔
خراب موسمی صورتحال 17 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ جموں و کشمیر کے متعدد مقامات پر ہلکی بارش جبکہ پہاڑی علاقوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ' 17 اپریل تک بارش اور ہلکی برف باری کا امکان ہے۔'