سری نگر:محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں ابرآلود موسم اور بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام خطے (یو ٹی) میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران رک رک کر بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے محکمے نے کسانوں سے اگلے دو دنوں کے دوران فصل کٹائی سے اجتناب کرنے کی صلاح دی ہے۔ متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا بھی امکان ہے۔
Kashmir Weather Update کشمیر میں ابرآلود موسم کی پیش گوئی، فصل کٹائی نہ کرنے کی صلاح - jammu kashmir news update
مرکز کے زیر انتظام خطے (یو ٹی) میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران رک رک کر بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کسانوں سے اگلے دو دنوں کے دوران فصل کٹائی سے اجتناب کرنے کی صلاح دی ہے۔
Published : Aug 26, 2023, 1:27 PM IST
انہوں نے کہا کہ 27 اگست کو بھی موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش جب کہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری بھی متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں جموں و کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمے نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کسانوں سے کہا کہ بارش اور برف باری کے پیش نظر وہ اگلے دودنوں کے دوران فصل کٹائی سے اجتناب کریں کیونکہ بارشوں سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
ایجنسی: یو این آئی