سری نگر: محکمۂ موسمیات نے کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرمی میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ اس دوران کہیں کہیں پر ہلکی بارشیں ہو سکتی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے پانچ سے سات جولائی تک درمیانی درجے کی بارشوں کی پیشین گوئی کی ہے۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت 18.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: