سرینگر:جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیش گوئی کے بیچ، جمعہ کو وادی کشمیر میں کم از کم درجہ حرارت میں اضافہ جبکہ جموں صوبے کے بیشتر مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اگلے دو دنوں تک وادی کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش کے قوی امکانات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح 830 بجے تک سرینگر، قاضی گنڈ، پہلگام میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ کپوارہ میں 0.2 ملی میٹر، گلمرگ میں 0.8 ملی میٹر، جموں میں 16.4 ملی میٹر، بانہال 2.4 ملی میٹر، بٹوٹ 2.8 ملی میٹر، کٹرہ میں 21.8 ملی میٹر، بھدرواہ میں 11 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ کٹھوعہ 5.8 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔
دریں اثنا، جموں و کشمیر میں زیادہ تر مقامات پر کم از کم درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے اہلکار نے بتایا کہ سری نگر میں گزشتہ شب کے 6.6 ° C کے مقابلے میں امشب کم سے کم درجہ حرارت 7.9 ° C ریکارڈ کیا گیا اور یہ دارالحکومت کے لئے معمول سے 1.8 ° C زیادہ ہے۔