اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Night Temperature Decrease: کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان - کشمیر میں دگر گوں موسمی صورتحال

وادی کشمیر میں دگر گوں موسمی حالات کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔

a
a

By

Published : Jul 5, 2023, 3:22 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر):وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران رک رک کر بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کئی مقامات پر رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 6 سے 8 جولائی تک بھی رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے کے مطابق اس دوران جموں کے بعض حصوں میں صبح کے وقت درمیانی سے بھاری درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ ادھر، وادی میں دگر گوں موسمی صورتحال کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں گرواٹ ریکارڈ ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت17.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 17.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:Farmers hope better yields after rains بارشوں سے کسانوں اور عام لوگوں کو راحت

وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت15.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 16.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 17.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت17.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details